شوبز

ہراسانی واستحصال کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی رکھتی ہوں، ہانیہ کا حالیہ تنازع پرمؤقف

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے حالیہ تنازع پر اپنا مؤقف پیش کر دیا۔

حال ہی میں سابق ماڈل ماہ نور رحیم نے ہانیہ عامر کو پروڈیوسرعمر مختار کی دوست ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا، جن پر ہراسانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اداکارہ  نے ان الزامات کا جواب سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کی اسٹوری  پردیا اور  وضاحت دی کہ سوشل میڈیا پر ہونے والے تنازع میں میرا نام لیا گیا ہے، مجھے اس معاملے کا کوئی علم نہیں اور نہ ہی میں اس میں شامل تھی۔

اداکارہ  نے کسی کا نام لیے بغیر اس حوالے سے انسٹا اسٹوری میں یہ بھی لکھا کہ میں ہراسانی، استحصال اور کسی بھی ایسے رویے کے خلاف زیرو ٹالرنس رکھتی ہوں جو خواتین اور لڑکیوں کی حفاظت اور وقار کو متاثر کرے، یہ سنجیدہ مسائل ہیں جنہیں ہمیشہ احترام اور سنجیدگی کے ساتھ دیکھا جانا چاہیے۔

ہراسانی و استحصال کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی رکھتی ہوں، ہانیہ کا حالیہ تنازع پر مؤقف
اسکرین شاٹ، سوشل میڈیا

انہوں نے پروڈیوسر کے خلاف آواز اُٹھانے والی خواتین کی حمایت کی اور خواتین و بچیوں کے لیے محفوظ ماحول کی اہمیت پر زور دیا۔

ہانیہ عامر نے مزید لکھا کہ انہوں نے متعلقہ فرد سے خود کو دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اور کسی کے اعمال کو دوسرے سے نہ جوڑا جائے، میری وابستگی تمام صنعتوں اور کمیونٹیز میں جوابدہی، احترام اور محفوظ جگہوں کو فروغ دینے کے لیے ہے، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم نقصان دہ رویے کو چیلنج کریں، بولنے والوں کی حمایت کریں، اور ایسے معیارات کو برقرار رکھیں جو ہر وقت خواتین اور لڑکیوں کے وقار کا تحفظ کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *